تفصیلات کے مطابق لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ آندھی کے باعث لاہور، اوکاڑہ اور شیخوپورہ سرکلز کے کچھ علاقے متاثر ہوئے ہیں۔
لیسکو چیف چوہدری محمد امین کی ہدایت پر فیلڈ اسٹاف کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ لیسکو ریجن میں شدید آندھی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل ہے۔
صارفین سے درخواست ہے کہ آندھی اور بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں اور بجلی معطل ہونے کی صورت میں لیسکو کو مطلع کرکے عملے کے آنے کا انتظار کریں۔