9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

پاکستان کی سات رکنی سائیکلنگ ٹیم آج واہگہ بارڈر کے راستے نئی دہلی روانہ

بھارت کی ہٹ دھری، قومی سائیکلنگ ٹیم کو ایونٹ کے آغاز سے 48 گھنٹے ویزے جاری کیے، پاکستان کی سات رکنی سائیکلنگ ٹیم کل واہگہ بارڈر کے راستے نئی دہلی روانہ ہوگی.

18 سے 22 جون تک نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت سفارتے خانے سے تاخیر سے ویزے جاری کر دیئے گئے۔ پاکستان کے چار کھلاڑی جن میں محسن خان (کپتان)، محمد شریف، عاقب شاہ اور ظہور احمد شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں عدنان احسن منیجر، سید سخاوت شاہ کوچ اور جاوید خان مکینک شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم جمعہ کی صبح لاہور سے واہگہ راستے نئی دہلی روانہ ہوگی۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم نے 15 جون کو بھارت روانہ ہونا تھا۔ ویزے تاخیر سے ملنے کی بنا پر پاکستان سائیکلنگ ٹیم کو نئی دہلی کے ووڈن ٹریک پر پریکٹس کا موقع نہیں مل سکے گا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles