نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ ’مجھے گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں بھیجی گئی ہیں، میں ان سے کہتا ہوں پیٹرول پہلے ہی مہنگا ہے آگ نہیں لگائیں‘۔
مونس الٰہی نے کہا کہ اسلام آباد سے لاہور کے راستے میں ہوں، مجھ سے جو پوچھنا چاہتے ہیں پوچھ لیں، گرفتار یا تشدد کرنا ہے تو کریں لیکن پھر بھی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے مہزید کہا کہ مجھے ان لوگوں کی بات نہ ماننے کی سزا دی جارہی ہے.