20.1 C
New York
Friday, September 22, 2023

Buy now

spot_img

سدھو موسے والا کا قاتل گرفتار

بھارت کے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پونے پولیس نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل کیس میں نامزد شوٹر 23 سالہ سنتوش جادھو کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سنتوش جادھو نے شناخت پوشیدہ رکھنے کے لیے اپنا سر منڈھوا لیا تھا لیکن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

مقامی پولیس کے مطابق شوٹر سنتوش جادھو لورنس بشنوئی گینگ کا ایک کارندہ ہے جسے اس سے قبل 2021 میں بھی ایک قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے پولیس کی جانب سے تاحال مزید معلومات شیئر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں جس کے نتیجے میں سدھو موسے والا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles