سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمشنر پر ن لیگ سے مل کر قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگا دیا اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنر ، حمزہ اور مریم سے احکامات لیتے ہیں، ہر ہفتے حلقہ بندی پر بات ہوتی ہے۔
کسان کنونشن سے خطاب میں جلد الیکشن کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا عمران خان نے کہا کہ یہ حکومت جمہوریت کیلئے نہیں اپنے کیس ختم کروانے آئی ہے، انہوں نے نیب ختم کر دی، ایف آئی اے پر اپنے لوگ لگا دیے، بلے کو دودھ کی حفاظت پر بٹھا دیا گیا۔
حکومت کو بزدل قرار دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکا کی وجہ سے حکومت کی روس سے تیل خریدنے کی جرأت نہیں، بھارت تیل کے ساتھ ہتھیار بھی روس سے لے رہا ہے لیکن غلاموں کو اجازت نہیں، یہ وہ کریں گے جس کا حکم امریکا سے آئے گا۔