ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپیئن شپ، پاکستان ٹیم کی ایونٹ میں شرکت سوالیہ نشان بن گئی، تاحال کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے جاری نہ ہو سکے.
18 سے 22 جون تک بھارت کے شہری دہلی میں منعقد ہونتے والی ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستان سائیکلنگ ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہیں ہو سکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمشن کو اپنی حکومت کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کرنے یا نہ کرنے کی کوئی ہدایت وصول نہیں ہوئی جس کی بنا پر پاکستان سائیکلنگ ٹیم کی چیمپیئن شپ میں شرکت سوالیہ نشان بن گئی ہے، پاکستان ٹیم نے ایونٹ میں شرکت کے لیے 15 جون کو دہلی کے لیے روانہ ہونا تھا، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری معظم خان کا کہنا تھا کہ اگلے دو روز میں ویزے جاری نہ ہوئے تو پاکستان ٹیم کی ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں شرکت سوالیہ نشان بن جائے گی۔ دہلی میں منعقد ہونے والی ٹریک چیمپیئن شپ ووڈن ٹریک پر ہوگی جس کی پریکٹس کے لیے کھلاڑیوں کا وقت سے پہلے پہنچنا ضروری ہے۔