پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں 36 کھلاڑیوں پر مشتمل فزیکل فٹنس کیمپ کا اعلان کر دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس کیمپ کا اعلان کر دیا.

فزیکل فٹنس کیمپ میں 36 کھلاڑی طلب، جو 15 جون کو ایبٹ آباد میں کیمپ کمانڈنٹ کو رپورٹ کرینگے، کیمپ میں طلب کیے گئے کھلاڑیوں میں عبداللہ، اشتیاق، اکمل حسین، وقار، منیب الرحمن گول کیپرز، مبشر علی، عماد شکیل بٹ، محمد عبداللہ، حماد انجم، رضوان علی، عبدالمنان، عمر بھٹہ، رانا عبدالوحید، غضنفر علی، سلمان رزاق، رومان خان، معین شکیل، جنید منظور، اعجاز احمد، حنان شاہد، افراز، ارباز احمد، احمد ندیم، احتشام اسلم، حسان امین، عقیل احمد، تعظیم الحسن، عبدالرحمن، مرتضی یعقوب، ارشد لیاقت، ابوزر، شاہذیب خان، نوہیز زاہد ملک، رانا سہیل ریاض، اظفر یعقوب، محمد سفیان اور عمیر ستار شامل ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں 28 جولائی تا 8 اگست منعقد ہونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں