18.3 C
New York
Saturday, September 23, 2023

Buy now

spot_img

کامن ویلتھ گیمزمیں شرکت کرنیوالے دستہ کے ڈوپنگ آگاہی کیلئے دوہ روزہ سیمینار کا اہتمام

کامن ویلتھ گیمزمیں شرکت کرنیوالے دستہ کے ڈوپنگ آگاہی کیلئے دوہ روزہ سیمینار کا اہتمام

سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام اورپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنیوالے دستہ کے ڈوپنگ آگاہی کیلئے دوہ روزہ سیمینار نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کی ای لائبریری میں منعقد کیا گیا، سیمینار کے پہلے روز کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس پنجاب اسد اللہ فیض تھے جبکہ میزبان ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان تھے، سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے کہا ہے کہ سیمینار کا مقصد ہمارے کھلاڑیوں کو ڈوپنگ کے قوانین سے آگاہی ہے کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے بھرپور تیاری کریں، میڈل جیتیں اور پھر معاشرے کیلئے رول ماڈل بنیں، ڈوپنگ سے آگاہی کیلئے اس طرح کے سیمینار کی ضرورت تھی تاکہ ہمارے کھلاڑی نہ صرف فتوحات کریں بلکہ ڈوپنگ سے بھی محفوظ رہیں.

آج پرائیوٹ جم سٹیرائیس کو پروموٹ کررہے ہیں جس سے نئی نسل کو نقصان ہورہاہے، پاکستان اولمپک ایسوسی کے صدرلیفٹیننٹ جنرل(ر) عارف حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈوپنگ پر سیمینار کروانے پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب اسداللہ فیض، ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان اور ان کی تمام ٹیم کا شکریہ اداکرتا ہوں یہ سپورٹس بورڈ پنجاب کا بڑا اقدام ہے اس سے ہماری سپورٹس کو فائدہ ہوگا ڈوپنگ پرہماری زیرہ ٹالرنس پالیسی ہے ہمارا کھلاڑی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کریں گے اور ڈوپنگ سے پاک واپس آئیں گے کھلاڑیوں کو چاہیے کہ میڈلز جیتنے کے ساتھ رول ماڈل بھی بنیں تاکہ کل آنے والے کھلاڑی آپ کی تقلید کریں سیمینار میں ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان، سیکرٹری اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود،اولمپئن منظورالحسن، اولمپئن خواجہ جنید، عابد قادری، کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین جہانگیر، پاکستان باکسنگ فیڈریشن سے کرنل(ر) ناصر اعجاز تنگ، رزاق گل،قومی کبڈی ٹیم کے نائب کپتان شفیق چشتی، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن سے ارشد ستار، نامور ریسلر انعام بٹ، معروف ویٹ لفٹر نوح دستگیر،کپتان وومن قومی کرکٹ ٹیم بسمہ معروف، ارشد ندیم اورکئی فیڈریشن ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت نیشنل و انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سیمینار میں شریک تھی،

اس موقع پر صدر کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن ڈیم لوئس مارٹن کا سیمینار کیلئے ویڈیو پیغام بھی دکھایا گیا جس میں انہوں نے ڈوپنگ پر سیمینار کو اچھااقدام قرار دیا کہ پاکستان کلین سپورٹس پالیسی پر عمل کرکے اپنے وقار میں مزید اضافہ کررہاہے، کامن ویلتھ گیمز میں 72ممالک کا بڑاپلیٹ فارم ہے اس سیمینار سے پاکستان کی سپورٹس ترقی کرے گی، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں 72ممالک اور پاکستان پہلا ملک ہے جو سب سے پہلے ڈوپنگ پر سیمینار کررہا ہے اس پر میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتاہوں، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ ملک کا نام بلند کرنے کیلئے محنت کریں اور پھر ڈوپنگ سیمینار سے استفادہ حاصل کریں۔

میجر(ر) ڈاکٹر لبنی سبطین نے کھلاڑیوں کو ڈوپنگ سے بچنے کے طریقے بتائے اورمیجر(ر) ماجد وسیم نے کھلاڑیوں کو اخلاقیات پر لیکچردیا،ڈاکٹراسد عباس نے کھلاڑیوں کے ڈوپنگ کے متعلق سوالات کے جوابات دیئے، پہلے روز سیمینار کے اختتام پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض کو سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود نے سوینئر پیش کیا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,868FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles