(چودھری اشرف) فیفا ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، لاہور کے نجی ہوٹل میں فرانس کے سابق کپتان اور فیفا ایمبیسیڈر کرسٹئن کریمبیو نے ٹرافی کی رونمائی کی، تقریب میں قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ، صدام حسین اور خواتین فٹ بال ٹیم کی کپتان حاجرا خان نے شرکت کی، لاہور سے خصوصی رپورٹ
فیفا ورلڈ کپ کی چمچاتی ٹرافی آذر بائیجان سے ایک روز کے لئے لاہور پہنچی تو ائیرپورٹ پر قومی خواتین فٹبال ٹیم کی کپتان حاجرہ خان نے استقبال کیا۔ ٹرافی کی رونمائی مقامی ہوٹل میں کی گئی جس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، پاکستان سپورٹس بورڈ اور سپورٹس بورڈ پنجاب حکام کے علاوہ سپانسر مشروب ساز ادارے کے سربراہ فہد اشرف اور شائقین فٹبال نے شرکت کی،،
کرسٹئن کریمبیو کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر انہیں بہت خوشی ہوئی، تقریب کی میزبانی پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی کپتان حاجرہ خان نے کی.
تقریب میں کراچی کےعلاقوں ملیر، کورنگی، لیاری اور گلگت سے تعلق رکھنے والے فٹ بالرز نے اپنی کامیابی کی کہانیاں سنائیں، تقریب میں کرسٹین کریمبیو نے سیکریٹری آئی پی سی احمد اوکزئی، فٹ بالرز صدام حسین اور کلیم اللہ کو سووینئیرز پیش کئے، ٹرافی لاہور سے سعودی عرب روانہ ہو گی۔
سپانسر ادارے کے سربراہ نے میڈیا گفتگو میں کہا کہ اس ٹرافی کے ٹور کا مقصد پاکستان کا سافٹ امیج ابھارنا اور نوجوان فٹبالرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تقریب میں ہپ ہاپ گروپ نے شاندارپرفامنس بھی دی۔