تفصیلات کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ مسلسل جاری ہے، ڈالرمزید 1 روپے 16 پیسے سستا ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 228روپے 45 پیسے سے کم ہوکر 227 روپے 29 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 229 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملاجلا رجحان رہا،سٹاک مارکیٹ ہنڈرڈانڈیکس میں 83 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 211 پوائنٹس پر بند ہوئی ہے.
ملک میں سونے کی قیمت میں200روپے کمی واقع ہوئی،صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 46ہزار 300روپے ہوگئی،،10گرام سونا 1لاکھ25ہزار429 روپے کا ہوگیا۔