19.3 C
New York
Sunday, October 1, 2023

Buy now

spot_img

وزیراعظم شہباز شریف کا عمران خان کو پیغام

سائفر کے نام پر قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو جواب دینا پڑے گا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کا عمران خان کو پیغام ، کہتے ہیں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کر کے سزا سے بچنا چاہتے ہیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بولے سائفر میں ردو بدل کر کے قومی سلامتی سے کھیلا گیا ۔ عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے ۔ قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو جواب دینا پڑے گا ۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے ۔ قانون کا سامنا تو کرنا ہو گا ۔ شہباز شریف نے کپتان سے سوال کیا کہ مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالاتر ہونا کیسے ہو گیا ؟ آپ کی آڈیو لیکس نے ملکی مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کر دی ۔

وزیراعظم نے کہا رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کر کے سزا سے بچنا چاہتے ہیں ۔ وفاقی کابینہ نے سائفر، اور، اس سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیکس پر قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,876FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles