19.3 C
New York
Sunday, October 1, 2023

Buy now

spot_img

ساتویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست د ےکر سیریز اپنے نام کر لی

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں ناکام رہی ۔ اور انگلینڈ نے سیریز چار تین سے اپنے نام کرلی۔ قومی ٹیم انگلینڈ کی طرف سے دیئے گئے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 142 پر ڈھیر ہوگئی ۔ انگلینڈ نے میچ 67 رنز سے جیت لیا۔

فیصلہ کن معرکہ جیتنے کے لیئے پاکستان ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں۔ بابراعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور یہ فیصلہ مہنگا پڑا۔ انگلینڈ نے 3 وکٹوں پر 209 رنزبنائے، ڈیوڈ میلان نے 78 اور ہیری بروک نے 46 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بین ڈکٹ 30، فل سالٹ 20 اور ایلیکس ہیلز 18 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے ایک جبکہ دو کھلاڑی رن آوٹ ہوئے ہیں.

قومی ٹیم 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی پہلی دو وکٹیں صرف 5 کے سکور پر گر گئیں۔ بابر اعظم 4 اور رضوان 1 رن بنا کر آوٹ ہوئے، افتخار 19،خوشدل شاہ 27۔ آصف علی 7۔ محمد نواز9۔ شان مسعود 56 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کی طرف سے کرس ووکس نے 3۔ ویلی نے 2۔ ٹوپلی۔ کیرن اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے ۔

پاک انگلینڈ سیریز میں پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان 316 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، بابر اعظم 285 رنز کے ساتھ دوسرے اور ہیری بروک 238 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے.

باولنگ میں حارث روف نے 8، مارک ووڈ، سیم کورن، ڈیوڈ ویلی نے سات سات وکٹیں حاصل کیں ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,876FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles