عمران خان کے خلاف ایک اور انکوائری کی منظوری ۔ ایف آئی اے سائفر پر آڈیو لیکس کی چھان بین کرے گی ۔ وفاقی کابینہ نے عمران خان، سابق وزراء، اور، اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی ۔
سائفر سے متعلق آڈیو لیکس پر وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ ۔ سابق وزیراعظم عمران خان، ان کے وزراء، اور، سابق سیکرٹری ٹو پی ایم اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ۔۔ حکومت نے ڈپلومیٹک سائفر سے متعلق آڈیو لیکس پر ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات اور قانونی کارروائی کی منظوری دی .
سائفر آڈیو لیکس پر بنائی گئی کابینہ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں ۔ جس پر قانونی کارروائی لازم ہے ۔ ایف آئی اے کے سینئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی انٹیلی جنس اداروں سے بھی افسروں اور اہلکاروں کو انکوائری ٹیم میں شامل کر سکتی ہے ۔ تحقیقاتی ٹیم جرم کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے ۔
ڈپلومیٹک سائفر سے متعلق عمران خان کی دوسری آڈیو تیس ستمبر کو منظر عام پر آئی تھی ۔ جس میں عمران خان، اعظم خان، شاہ محمود قریشی، اور، اسد عمر سائفر تبدیل کرنے کیلئے مشورہ کر رہے ہیں ۔ عمران خان نے بار بار ہدایت دی کہ کوئی امریکہ کا نام نہیں لے گا ۔۔ کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ سنوں ۔