9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

ایون فیلڈ ریفرنس سے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر باعزت بری 

ایون فیلڈ ریفرنس سے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر باعزت بری  ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا کالعدم  قرار دے دی ۔ احتساب عدالت نے مریم نوازکو سات سال اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو  ایک سال قیدکی سزا سنائی تھی ۔مریم نوازپبلک آفس ہولڈرنہیں تھیں اس لیےان پراثاثوں کا کیس نہیں بنتا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف درخواست پرجسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کےدورکنی بنچ نے سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا، پہلے بھی بتایا تھاکہ نیلسن اور نیسکول کمپنیاں کب بنیں؟ پھر بتایا کہ ان کمپنیوں نے یہ پراپرٹیز کب خریدیں، انہوں نے کہاکہ پراپرٹیز 1993 سے کمپنیز کے پاس نہیں تھیں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کمپنیز نے اس عرصے میں پراپرٹیز ضرورت خریدی ہیں،، مگر ان کا موقف ہے کہ 2006 میں قطری فیملی سے معاہدے کے بعد پراپرٹیز ان کے پاس آئیں۔جسٹس محسن اختر نے ریمارکس دیئے، ملزمان کو اس کیس میں کچھ کہناہی نہیں چاہئے تھا،،کیس ثابت کرنا تو آپ کا کام تھا۔جسٹس عامر فاروق نےنیب پراسیکیوٹر کو کہا ،، آپ کا کیس شاید ٹھیک ہو مگر آپ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہے،،صرف پبلک نالج یا محض سنی سنائی بات پر فیصلہ نہیں سنا سکتے،،مریم نواز پر اثاثوں کا کیس نہیں بنتا ،،وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں تھیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں کالعدم قراردیتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے مریم نواز کو 7 سال ،،جبکہ ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی،، مریم نواز کو جرم میں معاونت کے الزام میں سزا سنائی گئی۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles