پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹونٹی سیریز کا چھٹا میچ کل جمعہ کو کھیلا جائیگا، سات میچوں کی سیریز میں میزبان پاکستان کو تین دو سے برتری حاصل ہے، نسیم شاہ کورونا مثبت آنے کے باعث سیریز کے بقیہ میچوں سے آوٹ ہو گئے.
قذافی سٹیڈیم لاہور میں اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دیکر سیریز میں تین دو سے سبقت حاصل کی تھی.
قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ چھٹا ٹی ٹونٹی میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرینگے.
مہمان انگلش ٹیم کے کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے عمدہ کھیل پیش کیا، اگلا میچ جیتنے کی کوشش کرینگے، تاکہ سیریز کا آخری میچ فائنل بن جائے.
پاکستان ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کورونا وائرس مثبت آنے کی بنا پر سیریز کے بقیہ میچز سے آوٹ ہو گئے، چھٹے میچ میں بھی قومی سکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے.