9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جاری ٹی ٹونٹی سیریز کا 5واں میچ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جاری ٹی ٹونٹی سیریز کا 5واں میچ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں نے سیریز کے ابتدائی چار میچز میں سے دو دو جیت رکھے ہیں، گذشتہ روز بارش کے باعث دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیاگیاتھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے سیریز کے تین میچز کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دونوں ٹیموں کے درمیان مختصر فارمیٹ میں پہلی بار آمنا سامنا ہوگا

گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لے سکی تھیں، گراؤنڈسٹاف نے بھرپور کوشش کر کے گذشتہ رات ہی اسٹیڈیم میں موجود پانی کو نکال دیا تھا

دونوں ٹیموں کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے تینوں میچز کے تمام ٹکٹ پہلے سے فروخت ہو چکے ہیں.

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles