9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

پاکستان فٹبال ٹیم کیلئے برازیلی گول کیپنگ کوچ مارسیلو کوسٹا شروڈر کی خدمات حاصل کرلی گئیں

پاکستان فٹبال ٹیم کیلئے برازیلی گول کیپنگ کوچ مارسیلو کوسٹا شروڈر کی خدمات حاصل کرلی گئیں،غیر ملکی کوچ نے لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔ مارسیلو کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،انھوں نے 1994میں ساﺅپاﺅلو کپ میں جونیئر سوکر سے کیریئر کا آغاز کیا اور 1997تک گرین پلینیٹ سے وابستہ رہے۔ انہوں نے گول کیپنگ کوچنگ میں اے ایف سی لیول تھریکے ساتھ برازیل اور قطر کی فیڈریشن کے تحت بھی سرٹیفکیٹ حاصل کئے،2010میں فیفا گول کیپنگ کوچنگ کورس بھی مکمل کیا۔انٹرنیشنل کوچنگ سرٹیفکیٹس اور پیشہ ورانہ تجربہ رکھنے والے مارسیلو فروری سے نومبر 2019 تک پاکستان فٹبال ٹیم کی ورلڈکپ 2022کوالیفائرز کیلئے تیاریوںمیں معاون رہے ہیں۔مارسیلو کا کہنا ہے کہ دوبارہ پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے پر بہت خوش اور صلاحیتوں پر اعتماد کرنے پر پی ایف ایف کا شکرگزار ہوں،اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے گول کیپرز کی کارکردگی میں نکھارلانے کی بھرپور کوشش کروں گا،کھلاڑیوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں،مناسب رہنمائی اور ٹریننگ سے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles