حکومت نے رات گئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے عوام پرایک بارپھر پٹرول بم گرا دیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا ملے گا ۔
ملک میں پٹرول مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا۔آئے دن پٹرول کی قیمت میں اضافے سے شہری تنگ آ گئے ۔
وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے فی لٹر اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے ۔ اب پٹرول 237 روپے 43 پیسے فی لٹر ملے گا ۔
ڈیزل کی قیمت 245 روپے43 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے،لائٹ ڈیزل 4 روپے 26 پیسے فی لٹر کمی کے بعد 197 روپے 28 پیسے کا ہو گیا ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس سے نئی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لٹر ہو گی۔