کبڈی کے شوقین پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ اور جنرل کونسل نے فیڈریشن کےصدر چودھری شافع حسین کی قیادت پر ایک بارپھر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے اسے پاکستان کی واحد نمائندہ فیڈریشن قرار دیاہے، پاکستان اولمپک ہاہوس میں چودھری شافع حسین کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ارمی، واپڈا، ائرفورس،نیوی، ہائر ایجوکیشن،پولیس، ریلوے سمیت چاروں صوبوں کی نمائندے موجود تھے،اجلاس میں متوازی کبڈی فیڈریشن بنانے کی کوشش کی مذمت کی گئَی، شرکا کواس کی بیک گراونڈ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ ہونےو الی بات چیت پر اعتماد میں لینے کے ساتھ یہ واضح کیاگیا کہ کس طرح چند لوگ متوازی کبڈی فیڈریشن بناکر کھیل کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں.

اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن ملک کی حقیقی فیڈریشن ہے جس کا انٹرنیشنل تنظمیوں کے ساتھ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے ساتھ الحاق ہے۔ متوازی فیڈریشن بننے کے عمل کی مذمت کرتے ہیں، صدر کبڈی فیڈریشن کے مطابق کبڈی لیگ کرانے کی تیاریاں جاری ہیں، کبڈی ورلڈکپ کرانے کے لیے بھی بات چیت جاری ہے، کرتارپور میں پاکستان اور بھارت کی مقابلے بھی کرانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کررہےہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں