19.3 C
New York
Sunday, October 1, 2023

Buy now

spot_img

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں موجودہ مالی سال میں مہنگائی میں اضافے کی پیش گوئی کر دی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں موجودہ مالی سال میں مہنگائی میں اضافے کی پیش گوئی کر دی ۔جبکہ معاشی شرح نمو 3.5 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں تباہ کن سیلابوں نے ملک کے معاشی منظرنامے کو گہرے خطرات میں ڈال دیا ہے ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق جون میں افراط زر 21.3 فیصد تک پہنچ گیا جو کہ سال 2008 کے بعد مہنگائی کی بلند ترین شرح ہے۔ موجودہ مالی سال مہنگائی کا دباؤ بلند رہے گا۔ اس سال مہنگائی 18 فیصد تک جانے کا امکان ہے ۔

بتایا گیا کہ حکومت نے اس سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 5 فیصد مقرر کیا تھا۔ لیکن سیلاب اور بیرونی ادائیگیوں کے پریشر کے باعث معاشی شرح نمو میں کمی واقع ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم اندرونی اور بیرونی مالی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت پالیسی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے ،گزشتہ مالی سال کے دوران 6.0 فیصد کی معاشی شرح نمو ریکارڈ کی گئی ۔ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمدی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ جس سے صنعتی پیداوار میں کمی ہوسکتی ہے۔ عام انتخابات سے قبل سیلاب کی صورتحال، مہنگائی میں اضافہ آؤٹ لک کیلئے خطرہ ہیں۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,876FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles