پنجاب میں سیاسی کھنچا تانی کے دوران جرائم کی شرح خوفناک حد تک بڑھ گئی ۔
ذرائع کے مطابق جرائم کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت تقریبا 40فیصد تک بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے،رواں سال پنجاب میں اغوا برائے تاوان جیسے سنگین کیسز میں بھی خوفناک حدتک اضافہ ہوگیا،،پنجاب پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ میں اغوا اور اغوا برائے تاؤ ان کی تیرہ ہزار چار سو وارداتیں ریکارڈ ہوئیں جبکہ تینتیس خطرناک ملزمان حوالات سے فرار ہوئے،سات ماہ میں چار لاکھ بتیس ہزار آٹھ سو اکیس مقدمات درج کیے گئے جن میں دو ہزار چھ سو تہتر افراد کے قتل جبکہ اقدام قتل کے چار ہزار چھ سو بتیس مقدمات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی برس پنجاب میں بڑی ڈکیتیاں پانچ سو ستاسی جبکہ ستائیس ہزار سات سو چورانوے چھوٹی وارداتیں ہوئیں۔ اسی دوران صوبے بھر میں دو سو تریپن پولیس مقابلے بھی ہوئے لیکن کرائم کی شرح میں کمی نہ آسکی۔