انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں ہی پچھاڑ دیا ہے۔17برس بعد پاکستان آنےوالی انگلش کرکٹ ٹیم نے شاہینوں کو انکے ہوم گراؤنڈ میں6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 159رنزکاہدف دیا تھا۔انگلینڈ نے پاکستان کا 159 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرلیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے، محمد رضوان 46 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے۔
پاکستان کے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز اتنا اچھا نہ تھا،19 کے مجموعی اسکور پر اوپنر فل سالٹ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
3 وکٹیں گرنے کے باوجود ایلکس ہیلز اور ہیری بروک نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی۔ایلکس ہیلز نے 40 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہیری بروک نے 25 گیندوں پر ناقابل شکست 42 رنز بنائے۔
انگلینڈ نے آخری اوور میں4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرکے 7 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔