روجھان میں سیلاب کی تباہ کاریوں نےلوگوں سےخوشیاں چھین لیں،رہنے کا رنگ ڈھنگ بدل دیا،مسائل،مشکلات،تکالیف اورفاقوں سےزندگی کےسارے رنگ پھیکے پڑ گئے،،سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں کن مسائل اورمشکلات کاسامنا ہے.
روجھان میں سیلاب ہر طرف تباہی مچاتاآگے بڑھ گیا،اگر پیچھے چھوڑا تو صرف بے بسی اور مشکلات بھری زندگی،ہستے مسکراتے،خوشحال گھرانوں کےمکین دیکھتے ہی دیکھتےعبرت کانشان بن گئے،سیلابی پانی میں تاحال ڈوبی بستیوں کےمکین بےبسی کی تصویربن کررہ گئے
ظالم سیلاب اپنے ساتھ علاقے کےہرگھر کی خوشیاں بہا کرلےگیا،متاثرین اپنے گھروں میں واپس آبادہونےکےخواب دیکھ رہے ہیں،لیکن سیلابی پانی،راستوں کی بندش اورملبےکےڈھیران کےخوابوں کی تعبیرمیں رکاوٹ ہیں،ملسل پانی جمع رہنے،مناسب خوراک اور آرام نہ ملنے پرمتاثرین موذی بیماریوں کی زد میں ہیں.
مصائب اورمشکلات میں گھرے متاثرین سیلاب کوحکومت کی طرف سےفی الحال جھوٹےوعدےاورطفل تسلیاں مل رہی ہیں،متاثرین کواپنے دکھوں کے مداوےاورزندگی کی نئی شروعات کےلئےحکومت کےعملی اقدامات کاانتظار ہے.