19.3 C
New York
Sunday, October 1, 2023

Buy now

spot_img

ملک بھر میں آٹے  کی قیمتوں میں اضافے اور گندم کی قلت سے  عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

ملک بھر میں آٹے  کی قیمتوں میں اضافے اور گندم کی قلت سے  عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،منافع خوروں نے اپنے فائدے کے لئے آٹے کے منہ مانگے دام وصول کرنا شروع کر دئیے ۔مختلف شہروں میں آٹا کس بھاؤ مل رہا ہے ؟

لاہور میں آٹے کی قلت کے ساتھ ہی تندور مالکان نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا۔ روٹی 15 روپے جبکہ نان 25 روپے میں ملنے لگا۔

غریب کے لیے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئی،آٹے کی قلت کے ساتھ ہی تندورمالکان نے روٹی اورنان کی قمیتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے، راولپنڈی میں مختلف تندروں پر روٹی 10 روپے سے بڑھا کر15اورنان 25 سے 30روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

ملک بھر کی طرح چونیاں میں بھی گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تندورمالکان نے روٹی اورنان کی قیمتیں بڑھادی ہیں،،کچھ تندور مالکان نےوزن میں کم کر دی ہےجبکہ ریٹ پوراوصول کررہے ہیں۔

شجاع آباد میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔ دکانوں پر آٹا ایک سو روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے ۔ جبکہ فی من آٹا چار ہزار روپے سے زائد پر بیچا جا رہا ہے ۔ دوسری طرف پرائس کنٹرول کمیٹی خود ساختہ مہنگائی روکنے میں ناکام ہو چکی ۔ سرکاری آٹا بھی من پسند لوگوں کو دیا جانے لگا۔

سیالکوٹ اور اطراف کے علاقوں میں خود ساختہ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ۔ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ۔

گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر میں بھی مہنگائی کی دہائی سنائی دینے لگی ۔ سبزیوں ، دالوں ، چینی ، کوکنگ آئل اور آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافے سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ کہتےہیں 20کلو آٹے کا تھیلا 2150میں مل رہا ہے کریں تو کیا کریں؟

ملک بھر کی طرح چیچہ وطنی کے علاقے کسووال میں آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ 15کلو آٹے کا تھیلا 1500روپے میں فروخت ہونے لگا ۔جبکہ دیہات میں فی کلو آٹا 120 سے 130روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خانیوال کے علاقہ چھب کلاں میں آٹا کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے انتظامیہ خانیوال کی جانب سے مقررہ سیل پوائنٹ پر آٹا نایاب شہری آٹا نہ ملنے کی وجہ پریشان ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,876FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles