فلمسٹار یوسف خان مرحوم کودنیا سے رخصت ہوئے 13 برس بیت گئے،انہوں نے اپنی جاندار،خوبصورت اورفی البدیہہ ڈائیلاگ ڈلیوری سےفلم انڈسٹری پرتین دہائیوں تک راج کیا.
یوسف خان یکم اگست 1931کوفیروز پور، انڈیا میں پیدا ہوئے۔50کی دہائی میں فلم پرواز سے فلمی کیرئیر کی شروعات کی اور بہت جلد انڈسٹری میں الگ مقام بنالیا۔ شروع میں وہ پڑھے لکھے نوجوان کے کرداروں میں نظر آئے۔70 کی دہائی میں فلم ضدی سے وہ ایکشن ہیرو کے طور پر انڈسٹری پر چھا گئے،پھر انہوں نے مڑ کر نہیں دیکھا۔
فلم ملنگی،چن سجناں،اچی حویلی،شریف بدمعاش،بت شکن، قسمت، دھی رانی،سدھارستہ، دادا بدمعاش،مہربادشاہ ، بڈھا گجر سمیت سیکڑوں فلموں میں بہترین اداکاری کے جوھر دکھائے۔فلم دھی رانی میں اچھوبدمعاش کا کردار اُن کے کیرئیر میں سنگ میل ثابت ہوا۔
یوسف خان مرحوم فلم انڈسٹری کی تنظیم ماپ کے چیئرمین تھے۔حکومت پاکستان نے اُن کو بہترین پرفارمنس پر پرائڈ آف پرفارمنس ایوار ڈ سے نواز جبکہ بے شمار دیگر بڑے ایواڈز بھی اپنے نام کیے۔
2009 میں یوسف خان سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوئے اور ان کا ایک بازو اور ٹانگ ٹوٹ گئی، علاج جاری رہا لیکن 20ستمبر 2009 کویہ عظیم فنکار اپنے خالق حقیقی سے جا ملا.