آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چین کا 2 روزہ دورہ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی وزیردفاع سے ملاقات ہوئی۔چینی وزیردفاع کا کہنا ہے چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، چینی وزیردفاع نے سی پیک منصوبوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کےلیے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ہیں، آرمی چیف کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات بھی ہوئی۔
چینی وزیر دفاع نے کہا ، چین پاکستان اور فوج کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، سی پیک کی ترقی کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ دینا ہے، منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، پاکستان اور پاک چین فوجی تعاون باہمی تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔
چینی وزیر دفاع نے سی پیک منصوبے کیلئے سکیورٹی اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے آرمی چیف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا، امید ہے کہ سی پیک منصوبے بر وقت مکمل ہوں گے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا ، چین پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئےامدادی کارروائیوں میں فنی مدد کو تیار ہے۔ چینی وزیر دفاع نے پاک فوج کے امدادی و بحالی کاموں کی تعریف کی، آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے پر چینی وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔