ڈینگی مچھروں کے ڈنک خطرناک حد تک بڑھ گئے ۔ پنجاب میں چوبیس گھنٹوں میں 152 لوگ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت میں 57 ڈینگی کیسز سامنے آئے۔رواں سیزن میں ایک ہزار 388 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔
ملک میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔راولپنڈی میں 71، لاہور میں 47، گوجرانوالہ میں 12 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔۔ قصور، شیخوپورہ اور وہاڑی میں تین، تین افراد بیمار ہوئے ۔
محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں انیس سو پچیس جگہوں سے لاروا برآمد کیا۔لاہور میں بارہ سو اکہتر مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا ۔۔ پنجاب میں رواں سال ڈینگی بخار سے چار ہلاکتیں ہو چکیں ۔ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 816مریض زیرعلاج ہیں ۔
اسلام آباد میں 24گھنٹے کے دوران 57 ڈینگی کیسز سامنے آئے۔45ڈینگی کیس دیہی، 12 شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب کراچی میں بھی ڈینگی مچھر بے قابو ہوگیا۔ضلع ملیر میں مچھر مار سپرے نہ ہونے کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ڈاکٹرز نے حکومت سندھ کو کووڈ کی طرح ڈینگی کے مریضوں کی رجسٹریشن کا مشورہ دیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے ۔ سندھ حکومت فوری طور پر ملیر سمیت کراچی میں مچھرمار اسپرے کروائے تاکہ ڈینگی پرقابو پایا جاسکے۔