آنجہانی ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات جاری

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کی تقریبات جاری ہیں ،تابوت ویسٹ منسٹر ایبی سے روانہ ہوگیا،،لندن کے ہائیڈ پارک کارنر میں واقع ولنگٹن آرچ لے جایا جا رہا ہے، جہاں سے اسے ونڈزر کاسل منتقل کیا جائے گا ،، وہاں کے گرجا گھر میں دعا کے بعد اسے سپردِ خاک کیا جائے گا۔ سرکاری تدفین عام طور پر بادشاہوں اور ملکاؤں کے لیے مخصوص ہوتی ہے، ، اس میں فوجی جلوس اور آخری دیدار جیسی رسومات شامل ہوتی ہیں۔ یہ جذبات اور شاہی شان و شوکت سے بھرپور تقریب کا دن ہے ،جس کا آخری مظاہرہ 60 سال قبل برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کی آخری رسومات میں ہوا تھا۔

ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات سرکاری طور پر ادا کی جا رہی ہیں ،ان کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے ویسٹ منسٹر ایبی میں دو ہزار افراد کے مجمعے کے سامنے دعائیہ تقریب سے ہوا ، اس موقع پر لندن کے مرکزی علاقے میں ہزاروں شہری بھی موجود تھے۔ بدھ سے ملکہ الزبتھ کی میت کو ویسٹ منسٹر ہال میں رکھا گیا تھا ،،آج صبح تک لاکھوں افراد نے ملکہ کی میت کے سامنے حاضری دے کر انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ملکہ کی تدفین مکمل شاہی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف،امریکی صدر جوبائیڈن سمیت دنیا بھر سے سربراہان آخری رسومات میں شریک ہیں۔۔ملکہ کی تدفین کے موقع پر 10ہزار سے زائد پولیس اہلکار لندن میں تعینات کئے گئے۔پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے ملکہ الزبتھ دوئم کو شاہی خاندان کی نجی سروس کے بعد ونڈسر کاسل کے شاہ جارج ششم میموریل چیپل میں مرحوم شوہر کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں