9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

مہنگائی کا بڑا طوفان، ایک ہفتے میں 30 اشیا کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

تمام تر حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی میں کمی نہ آسکی،،عوام بدستور پسنے پر مجبور،،وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے،، رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصد کی معمولی کمی ہوئی،، مہنگائی کی مجموعی شرح 40 فیصد سے نیچے نہ آ سکی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے  میں 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی معمولی کمی ہوئی اور 11 کی قیمتیں مستحکم رہیں،،چائے کی پتی، دال مونگ، دال ماش، انڈے، آٹا اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے میں فی درجن انڈوں کی قیمت 235 روپے سے بڑھ کر 242 روپے تک پہنچ گئی،،بیف دو روپے اورمٹن 3 روپے اٹھانوے پیسے مہنگا ہوا،،190 گرام برینڈڈ چائے کی پتی کا پیکٹ 18 روپے مہنگا،،دال مونگ فی کلو 8 روپے 31 پیسے مہنگی ہوئی،،20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 25 روپے 41 پیسے اضافہ،،ٹوٹا باسمتی چاول فی کلو 1 روپے 61 پیسے مہنگے ہوئے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 16 روپے تک کمی ہوئی ،،اورایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 80 روپے تک سستا ہوا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles