تحریک انصاف کی رہنما شریں مزاری نے الیکشن کمیشن کو متعصب قراردے دیا

تحریک انصاف کی رہنما شریں مزاری نے الیکشن کمیشن کو متعصب قراردے دیا ،الیکشن کمیشن کا ایک سیاسی ایجنڈا ہے کہ کسی نہ کسی طرح عمران خان کو نشانہ بنایا جائے،،پیر کو توشہ خانہ انجینئرڈ کیس انتہائی متعصب الیکشن کمیشن کے سامنے آرہا ہے.

انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن عمران خان اور تحریک انصاف کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے،،الیکشن کمیشن نے شریفوں، زرداریوں اور گیلانی کے توشہ خانہ سے گاڑیوں سمیت دیگر تحائف لینے کا کوئی نوٹس نہیں لیا، عمران خان نے تمام مطلوبہ ٹیکس اداکئے ،،توشہ خانہ کے تحائف کے سلسلے میں قانونی تقاضے پورے کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں