وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے موقع پروزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ،،شہبازشریف کے حکومت سنبھالنے کے بعد چینی صدر سے ہونے والی یہ پہلی ملاقات ہے،،چینی صدر نے شہباز شریف کوایک عملیت پسند شخصیت اور پاک چائنہ دوستی کےلئے دیرینہ عزم رکھنے والا رہنما قراردیا.

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی فراخدلانہ اور بروقت مدد،،مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت پر صدر شی جن پنگ، چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا،،شہباز شریف نے چینی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ،،جو انہوں نے قبول کرلی،،شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملے،،ترک صدر نے روس سے پاکستان کوگیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے سے متعلق اتفاق کیا،، رجب طیب اردوان نے  کہا،،وہ  ایشیا میں پاکستان کو اپنا ترجیحی شراکت دار تصور کرتے ہیں،،دونوں ممالک میں انتہائی مثبت تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں