ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کےحالیہ دورہ پاکستان کوکامیاب قرار دے دیا

دفتر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کےحالیہ دورہ پاکستان کوکامیاب قرار دے دیا،ٹیم کی رپورٹ پرایف اےٹی ایف کےاجلاس میں تبادلہ خیال ہوگا.

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ٹیم نے حال ہی پاکستان کا دورہ کیا ہے اس اہم دورے میں  انہوں نے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں،ترجمان دفترخارجہ  کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی تکنیکی آن سائٹ ٹیم کاحالیہ دورہ پاکستان بہتراورکامیاب رہا ہے.

 ایف اے ٹی ایف کی ٹیم نےمتعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی،ترجمان کے مطابق دورے کا محور پاکستان کےعزم،انسداد منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے کے نظام میں اصلاحات کی پائیداری کی توثیق کرنا تھا۔

دفتر خارجہ  کے مطابق ٹیم کی رپورٹ پرایف اے ٹی ایف کےانٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ اور پیرس میں اکتوبر کے تیسرے ہفتےہونے والے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں