ملک میں بارشوں اورسیلاب سےانسانی جانوں کا نقصان جاری

ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث انسانی جانوں کا نقصان جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے، ملک بھر میں سیلاب سےجاں بحق ہونےوالوں کی مجموعی تعدادایک ہزار486تک پہنچ گئی،،سیلاب سے اب تک کتنا نقصان ہوا ہے.

سیلاب کا عفریت بدستور انسانی جانیں نگل رہا ہے،24گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں تین جبکہ خیبرپختونخوا میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے،،جس کے بعد بارشوں اور سیلاب سےجاں بحق ہونےوالوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 486تک پہنچ گئی ہے.

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلا ب سے سندھ میں638،خيبرپختونخوا میں305،بلوچستان میں 281 اورپنجاب میں 191 افرادموت کےمنہ میں چلے گئے،رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ سیلاب نے گلگت بلتستان میں 22 اورآزاد کشمیر میں48 افراد کی جان لی،جبکہ ملک بھر میں زخمى افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 749 ہو گئی.

ملک میں 80 اضلاع سیلاب سے تاحال متاثرہیں،مجموعی طورپرمتاثرین کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 ہے،این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق12ہزار718 کلو میٹرسڑک بری طرح متاثرہوئیں۔اب تک 9 لاکھ 18 ہزار 473 مویشی ہلاک ہوچکے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں