شہبازگل کو اڈیالہ جیل سےرہا کردیاگیا

شہبازگل کو اڈیالہ جیل سےرہا کردیاگیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف کی ضمانت بعدازگرفتاری منظورکی،،شہبازگل ایک ماہ سے زائد عرصہ اڈیالہ جیل میں رہے،پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں  کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔

بغاوت کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل ایک ماہ سے زائد عرصہ اڈیالہ جیل میں قید رہے، رہائی پر پی ٹی آئی کا کوئی مرکزی رہنما انہیں لینے اڈیالہ جیل نہیں آیا،،تحریک انصاف راولپنڈی کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے شہباز گل کا استقبال کیا اور ان پر پھول نچھاور کئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوران سماعت چیف جسٹس اظہر من اللہ نے ریمارکس دیئے’’ آرمڈ فورسز اتنی کمزور نہیں کہ کسی کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے ان پر اثر پڑے ، لیکن شہباز گل کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا کسی طور بھی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شہباز گل کوضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں