آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا،،چیف سلیکٹر محمد وسیم کی پریس کانفرنس،کہتے ہیں،،قومی ٹیم گزشتہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے مسلسل عمدہ کارکردگی دکھاتی آرہی ہے،،جو کھلاڑی مسلسل کھیلتے آرہے ہیں ان پر ہی اعتماد کو برقرار رکھا،،قومی ٹیم نے بھارت کو ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں شکست دی،، ٹیم پر اعتماد ہے ،،امید ہے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے. 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی اور حیدر علی شامل ہیں .حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) اور محمد حسنین اسکواڈ میں شامل ہیں . محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر 15 کھلاڑیوں میں شامل ہیں. فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر) اور شاہنوازدھانی ٹریول ریزرو کی حیثیت سے سفر کریں گے.
ایونٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا.سلیکٹرز نے فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ تمام کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل کیا ہے. فخر زمان گھٹنے میں تکلیف کے باعث انگلینڈ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں .آلراؤنڈر عامر جمال اور سپنر ابرار احمد کو بھی انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے اسکواڈ میں کیا گیا ہے.