نائب صدر ن لیگ مریم نواز کہتی ہیں، عمران خان ایک فتنہ ہے، جسے ڈالرز دے کر پاکستان کے خلاف لانچ کیا گیا ہے،یہ مخالفین نہیں ملک کےلئے خطرناک ہے،مریم نواز بولیں،عمران خان کہتے ہیں کہ میں نے بہت اچھا ان سوئنگر کرایا ہے وہ بتائیں کون سا کوچ ہے جو آپ کو ایسے مشورہ دے رہا ہے.
مریم نواز نے حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ن لیگ کی کسی صوبے میں حکومت نہیں مگر شہباز شریف ہر روز سیلاب زدہ علاقوں میں جا رہے ہیں، شہباز حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،حکومت نے مشکل فیصلے کئے ہیں،اب حکومت نے بجلی گیس یا پٹرول مہنگا کیا تو میں بالکل حمایت نہیں کروں گی، انہوں نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سوال پر کہا اس معاملے پر بات کرنا قبل از وقت ہو گا ۔