عمران خان دہشتگردی کے مقدمے میں جےآئی ٹی کے سامنے پیش

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دہشتگردی کے مقدمے میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے دفتر میں عمران خان سے بیس منٹ تک تفتیش کی گئی۔ پولیس نے اکیس سوالات پر مشتمل تحریری سوالنامہ دے دیا۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت کو پیغام دیا ۔ جتنا تنگ کریں گے ، ہم اتنے ہی مضبوط ہونگے۔  دہشتگردی کے مقدمے سے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی،، یہ عوامی سمندر کا سامنا نہیں کر پائیں گے۔

خاتون جج اور پولیس افسروں کو دھمکیاں۔عمران خان دہشتگردی کے مقدمے میں جےآئی ٹی کے سامنے پیش.

چیئرمین پی ٹی آئی ایس ایس پی انویسٹی گیشنز کے سامنے پیش ہوئے،جے آئی ٹی نے ان سے بیس منٹ تک تفتیش کی،، پولیس نے عمران خان کو اکیس سوالات پر مشتمل تحریری سوالنامہ بھی دے دیا.

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان حکومت پر برس پڑے۔ جہاں خود پر دہشتگردی کے مقدمے کو ملک کی تذلیل قرار دیا۔ وہیں جلد عوام کو کال دینے کی دھمکی بھی دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کو شامل تفتیش ہونے کاحکم دے رکھا ہے،، ان کےخلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں