19.3 C
New York
Sunday, October 1, 2023

Buy now

spot_img

مہنگائی کا بڑا طوفان ، عوام پریشان

لاہور میں آئے دن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کا جینا مشکل کر دیا۔ کہتے ہیں ہر روز سبزیوں ، دالوں اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ پہلے دو وقت کی روٹی کھانے کے لئے پریشان تھےاب تو ایک وقت کی روٹی کھانا بھی ممکن نہیں ۔

لاہور میں مہنگائی کی دہائی ۔

آٹا ، دال ، سبزیاں گوشت سب قوت خرید سے باہر ۔

شہر میں سبزیاں بدستور مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔ پیاز 100،ٹماٹر200،ٹینڈے 250بینگن 100روپے کلو بکنے لگے ۔

دوسری طرف آٹے کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ۔ چکی کا آٹا108 روپے کلو ملنے لگا ۔ پندرہ کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1400روپےتک جا پہنچی ۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت مہنگائی کا نوٹس لے کر جلد از جلد قیمتیں کنٹرول کرے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,876FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles