آج سیاست دفن کر کے دکھی انسانیت کی مدد کا وقت ہے:وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا آج سیاست دفن کر کے دکھی انسانیت کی مدد کا وقت ہے ۔ وزیراعظم کا بلوچستان کے ضلع صحبت پور کا دورہ ۔ حکام نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے متاثرین کے دو ماہ کے بجلی بل معاف کر دیئے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا ۔ چیف سیکرٹری نے نقصانات سے متعلق بریفنگ دی ۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سیلاب سے صحبت پور 100 فیصد متاثر ہوا ۔ ایک لاکھ نوے ہزار گھر متاثر ہوئے ۔ مواصلاتی نظام بھی مکمل تباہ ہو چکا ۔ میڈیکل کیمپوں میں چار لاکھ سے زائد متاثرین کا علاج کیا گیا ۔

مزید بولےسیلاب پر سیاست نہیں کرنی ۔ فی الحال سیاست دفن کر کے آج دکھی انسانیت کا ہاتھ تھام لیں ۔ حالات بہت خراب ہیں ۔ ہر متاثرہ علاقے میں بیرونی امداد تقسیم کر رہے ہیں ۔ شہباز شریف نے حکام کو پنجاب سے مشینری منگوا کر نکاسی آب کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم نے ستمبر کے بجلی بلوں میں تین سو یونٹ تک کے صارفین کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ سیلاب متاثرین سے اگست اور ستمبر کے بجلی بل نہیں لینے کا حکم بھی جاری کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں