کورونا کے بعد ملک میں تیزی سےپھیلتے ڈینگی کیسزنے خطرے کی گھنٹی بجادی،چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کراچی میں ڈینگی کے161 کیسزرپورٹ ہوئے،ہسپتالوں میں بستر کم پڑ گئے،وفاقی دارالحکومت کے161شہریوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سیلاب،کورونا کے بعد ملک میں ڈینگی کےبڑھتے وارنےشہریوں کیلئےنئی مصیبت کھڑی کردی ہے،کراچی میں ڈینگی نےشہریوں کی نیندیں اڑادیں،چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ شہرقائدمیں ڈینگی کے161 کیسز رپورٹ ہوئے،شہرکےہسپتالوں میں بسترکم پڑگئے،ہسپتالوں کو پلیٹلیٹس کی قلت کابھی سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق شہرکے نجی اورسرکاری ہسپتالوں سے مریضوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے،رواں سال ڈینگی سےکراچی کے9شہری جان کی بازی ہارگئے.
اسلام آباد میں ڈینگی کےمزید 128 کیسز سامنےآگئے۔۔24 گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں 75 اورشہری علاقوں میں 53 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔وفاقی دارالحکومت میں اب تک 4 افراد ڈینگی کے باعث موت کےمنہ میں جاچکےہیں،پنجاب میں ڈینگی سےمتاثرہ افراد کی تعداد 164رہی،سب سےزیادہ لاہورکے67شہری موذی وائرس کا شکارہوئے ہیں.
سیکرٹری صحت کےمطابق رواں سال کے دوران پنجاب بھرمیں ڈینگی کے 2550 مریض رپورٹ ہوئے۔موذی وائرس اب تک چار افراد کی جان لے چکا ہے،گزشتہ روزصوبےبھرمیں2,602 مقامات سے لارواتلف کیاگیا.