ڈالر کی اڑان مسلسل جاری

ڈالر کی اڑان مسلسل جاری ہے،،روپے کے مقابلے میں ڈالر2روپے 10 پیسے مزید مہنگا ہوگیا،،انٹر بینک میں ڈالر229 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 231روپے 92 پیسے پر بند ہوا،،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 238 روپے میں فروخت ہورہاہے،،پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی،، ہنڈرڈانڈیکس 42ہزار کی حد عبور کرگیا،،سٹاک مارکیٹ139پوائنٹس کے اضافے سے 42ہزار1پوائنٹ پربند ہوئی،،ملک میں سونے کی قیمتوں میں 500روپے مزید اضافہ ہوا،،صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 56 ہزار 500 روپے کا ہوگیا،، 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ34 ہزار 174روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں