پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کیلئے اپوزیشن متحرک

پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کیلئے اپوزیشن متحرک۔اپوزیشن اتحاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی بجائے گورنر پنجاب کے ذریعے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اپوزیشن اتحاد نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ مسلم لیگ ق کے 6 ایم پی ایز کے اپوزیشن اتحاد کے ساتھ رابطوں میں بھی تیزی آگئی۔

پنجاب میں ایک بار پھر حکومت کی تبدیلی کی گونج۔ مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے دعویٰ کیا ۔ ہمارے ساتھ ق لیگ کے 6 ایم پی ایز رابطے میں ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے ایک گروپ نے اپوزیشن اتحاد کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔

مسلم لیگ ن پارٹی ذرائع کا کہنا ہے ۔اعتماد کا ووٹ کیسے لیا جائے گا فارمولا طے پا گیا ہے۔گورنر پنجاب اسی ماہ میں ہی وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی بجائے گورنر پنجاب کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینےکا کہا جائے گا۔۔ اپوزیشن اتحاد نے تمام ارکان کو لاہور میں رہنے اور بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں