19.3 C
New York
Sunday, October 1, 2023

Buy now

spot_img

سندھ میں سیلاب نے تباہی مچا دی

صوبہ سندھ میں سیلاب سےنقصانات کاسلسلہ رک نہ سکا،سکھر میں پانی کے دباؤ کے باعث سیم نالے کا پل ٹوٹ گیا۔قمبر، شہداد کوٹ اور میہڑ میں 4 بچے سیلاب میں ڈوب گئے،،ڈھورو ندی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی،ضلع دادو میں بھی سیلابی صورتحال برقرار،کہیں نہروں میں کٹ لگانے، توکہیں بند میں لگائےشگاف بندکرنے پرمتاثرین سراپا احتجاج.

سندھ کےمتعدد شہروں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے،سکھر میں پانی کے دباؤ کے باعث سیم نالے کا پل منہدم ہوگیا۔قمبر، شہداد کوٹ اور میہڑ میں 4 بچے سیلابی پانی میں ڈوب گئے،میرپورخاص کی تحصیل جھڈوسے گزرنےوالی ڈھورو ندی میں پانی کی سطع بلندہورہی ہے،،ضلع دادو میں بھی سیلاب کی صورتحال برقرار ہے،ضلع سکھر میں بارش اورسیلابی صورتحال کے باعث نکاسی آب اورصفائی کی صورتحال بدترین ہونے کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹ پڑے.

نوابشاہ کو کراچی ،حیدرآباد سے ملانے والی سڑک پرتاحال کئی فٹ پانی جمع ہے،روہڑی کینال میں لگائےگئے شگاف بند کرنے کے خلاف گمبٹ اورکھڑا کےسیلاب متاثرین نےاحتجاجی کیمپ لگادیا،دوسری طرف زیروپوائنٹ کے مقام آرڈی 211 پر کٹ لگانے کےفیصلےپرعلاقہ مکینوں نےمزاحمت کا اعلان کردیا،،بدین میں سیم نالے ایل بی او ڈی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی،منچھرجھیل کی پانی کی سطح میں 2 انچ کمی ریکارڈ کی گئی،میہڑ اورجوہی کے حفاظتی رنگ بند پربھی پانی کی سطح کم ہونےلگی.

پانی کا نکاس نہ ہونے پرجامشوروالمنظرپل پرمتاثرین نے ڈی سی کےخلاف مظاہرہ کیا اوردھرنا دےکرسڑک بلاک کردی،تحصیل صوبودیروکےمتاثرہ علاقوں میں خیمہ بستی قائم کردی گئی وزیراعظم شہبازشریف نےدادو گرڈ اسٹیشن کوسیلاب سے بچانےکیلئے36گھنٹے میں تین کلومیٹر کا بند باندھنےاور M-8 پر لینڈ سلائڈنگ ہٹانے پرمتعلقہ محکموں کوشاباش دی.

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,876FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles