پنجاب میں ڈینگی کےکیسز میں اضافہ جاری ہے۔صوبے میں ڈینگی کے 106کیسز سامنے آئے،سب سے زیادہ 43کیسز راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے، لاہور سمیت پنجاب بھرکے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کا شکار ہوکر 588 مریض زیر علاج ہیں۔
پنجاب میں ڈینگی کےکیسز مزید بڑھنے لگے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سے 30،گوجرانوالہ 9، ملتان سے 6،ننکانہ صاحب اور پاکپتن سے 3 ،3 کیسز رپورٹ ہوئے۔اسی طرح قصور اور وہاڑی سے 2،2 جبکہ فیصل آباد ، اٹک، گجرات ، بہاولپور،بہاولنگر، چکوال،لودھراں اور جھنگ سے 1،1 کیس رپورٹ ہوا۔رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 2 ہزار 278 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔رواں سال کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 915 کیسز سامنے آئے۔
یکم جنوری سے اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 588۔جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 173 مریض داخل ہیں۔
گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب کے 2 لاکھ 61 ہزار197 ان ڈور، 75 ہزار 662 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔۔۔اور صوبے میں 2 ہزار 621 مقامات سے لاروا برآمد کر کے تلف کیاگیا۔