19.3 C
New York
Sunday, October 1, 2023

Buy now

spot_img

کراچی میں موسلادھار بارش

کراچی میں تیزہواؤں کے ساتھ اچانک بادل برس پڑے،، جس سے موسم خوشگوارہوگیا۔۔ تاہم کئی سڑکیں اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ چودہ یا پندرہ ستمبر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔

کراچی میں موسلادھار بارش۔ گرمی نودو گیارہ۔شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔۔ نشیبی علاقے زیرآب۔

چوون کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچلنےوالی ہواؤں کے ساتھ برستی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔ نیپا، یونیورسٹی روڈ، پی ٹی وی اسٹیشن سے متصل شہزاد خلیل روڈ، نیشنل اسٹیڈیم روڈ اور دیگرسڑکیں زیرآب آگئیں،، کئی مقامات پرٹریفک جام ہونے سے شہریوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے جہاں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،، وہیں گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس بھی لیا۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا چودہ سے پندرہ ستمبرتک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بارش کے بعد کےالیکٹرک نے شہریوں کو برقی آلات کو گیلے ہاتھوں یا ننگے پیروں کے ساتھ چھونے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,876FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles