19.3 C
New York
Sunday, October 1, 2023

Buy now

spot_img

سری لنکا ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2022کا چیمپئن بن گیا

سری لنکا ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی 2022کا چیمپئن بن گیا، لنکانے چھٹی مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا،تیسری مرتبہ ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی،،،ایشیاکپ فائنل معرکے میں شاہینوں کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ رہی ہے.

ایشیا کپ کے فائنل معرکے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی،،میچ کےآغاز میں قومی باولر چھائے رہے،، 58 کے مجموعی سکور پر آدھی سری لنکن ٹیم پویلین لوٹ گئی ،جس کے بعد بھانوکا راجاپکسا کی شاندار بیٹنگ کی ،راجاپکسا 45 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،،حارث رؤف نے 3 ، نسیم، شاداب اور افتخار نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے.

قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر170 رنز بناکر پاکستان کو جیت کے لئے 171رنز کاہدف دیا تھا.

171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 147رنز بناسکی،، محمد رضوان 49 گیندوں پر 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے،صرف 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،، نئے آنے والے بیٹر فخر زمان پہلی گیند پر پویلین لوٹے،22 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد افتخار احمد اور محمد رضوان نے 71 رنز کی شراکت داری قائم کی ،، افتخار احمد بتیس، محمد نواز چھ اور خوشدل شاہ دو رنز پر پویلین لوٹ گئے۔شاداب خان آٹھ ۔نسیم شاہ چار ۔فخر زمان اورآصف علی صفر پر چلتےبنے ۔

سری لنکا کے مدوشان نے 4 اور ہسارنگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان حالیہ ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔حارث رؤف نےبھی کیریئر کے 41 ویں میچ میں 50 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,876FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles