برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان اور اس سے باہر کرکٹ کی ترقی کے لیے لاہور قلندرز کی کوششوں کو سراہا۔
ہائی کمشنر نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا۔انہیں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے لاہور قلندرز کے سٹیٹ آف آرٹ ہائی پرفارمنس سنٹر میں نوجوان کرکٹرز کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بتایا۔ مسٹر ٹرنر نے مرکز میں مختلف سہولیات کا بھی دورہ کیا۔مسٹر ٹرنر نے دورے کے دوران QHPC کی طالبہ اور پی سی بی سنٹرل پنجاب ٹیم کے کپتان شوال ذوالفقار سے ملاقات کی اور ان کی تعریف کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ یہاں لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں آکر بہت اچھا لگا، ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں غیرمعمولی ٹیلنٹ ہے اور قلندرز نے اس کے ذریعے آنے والے چھوٹے بچوں کی ایک پائپ لائن بنائی ہے اور وہ اس سے گزر رہے ہیں۔ کرکٹ کی دنیا کے بڑے نام جو نہ صرف پاکستان کے لیے پنجاب کے لیے اچھے ہیں بلکہ یہ کرکٹ اور دنیا کے لیے بھی اچھے ہیں۔
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ ہمیں تسلیم کرنے اور قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کے دورے کے لیے آپ کا شکریہ، ہم ہمیشہ ہر ایک کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور قلندر ازم ہمیں یہی سکھاتا ہے، ہماری شراکت داری سے کرکٹ کی دنیا کے لیے شاہین آفریدی اور حارف رؤف جیسے سٹار کھلاڑی تلاش کرنے میں مدد ملے گی.