ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ مزید 4افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے ۔جبکہ 98مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں صرف پنجاب میں ہی کورونا کے 54 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا کی لہر تھم نہ سکی ۔ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 15ہزار 554ٹیسٹ کیے گئے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق لاہور سے کورونا وائرس کے 34، جھنگ سے 5، فیصل آباد سے 3 جبکہ بہاولپور، پاکپتن اور رحیم یارخان سے 2 ،2، خوشاب، ملتان، ننکانہ صاحب، راولپنڈی، سرگودھا اور سیالکوٹ سے 1ایک کیس رپورٹ ہوا۔
پنجاب میں کرونا کی مجموعی شرح 0.8 فیصد ریکارڈ کی گئی،، جبکہ لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.3 ، جھنگ 2.6 ، فیصل آباد 0.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کورونا سے بچنے کے لئے نہ صرف سماجی فاصلہ برقرار رکھئیے بلکہ ماسک اور سینٹائزر کا استعمال بھی لازمی کریں ۔ کیونکہ ٹھیک ہی کہتے ہیں احتیاط علاج سے بہتر ہے۔