ڈالر کی پھر اونچی اڑان

آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے باوجود ڈالر کی قیمت قابو میں نہیں آرہی ،،انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 4 روپے 8 پیسے مزید ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز سے ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر مستحکم رہا،،انٹربینک میں ڈالر 225 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 228 روپے 50 پیسے پر بند ہوا،،اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کے اضافے سے 234 روپے میں فروخت ہورہاہے۔

ادھر سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان رہا،،ہنڈرڈانڈیکس 139 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 964 پوائنٹس پر بندہوا۔

سونے کی قیمت میں850روپے کا اضافہ۔

850روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا1لاکھ51ہزار 700روپے پر پہنچ گیا.

10گرام سونے کی قیمت728 روپے کے اضافے سے 1لاکھ30ہزار58 روپے ہوگئی.

عالمی مارکیٹ میں4ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا1721ڈالرپر آگیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں