9.9 C
New York
Sunday, December 10, 2023

Buy now

spot_img

پنجاب بھر میں آٹے کی قلت پیدا ہو گئی

پنجاب بھر میں آٹے کی قلت پیدا ہو گئی ۔ بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں چار سو روپے تک اضافہ ۔ 980 روپے کا تھیلا چودہ سو روپے میں فروخت ہونے لگا ۔

پنجاب میں پھر آٹا بحران سر اُٹھانے لگا ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے، سیلاب، اور، ٹرانسپورٹ مہنگی ہونے سے گندم اوپن مارکیٹ میں مہنگی ہو گئی ۔۔ 2200 روپے میں ملنے والی گندم 800روپے مہنگی ہو کر اوپن مارکیٹ میں 3ہزار روپے فی من تک جا پہنچی ۔ مہنگی گندم ملنے پر فلور ملز مالکان نے آٹے کی تیاری بند کر دی ۔

سابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کہتے ہیں ۔ فلور ملز کو مطلوبہ گندم نہیں مل رہی ۔ لاہور کی ضرورت کے ڈھائی لاکھ تھیلوں میں سے ایک لاکھ چھتیس ہزار تھیلے گندم دی جا رہی ہے ۔ مطلوبہ آٹے کی فراہمی کیلئے ستائیس ہزار ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہے ۔

فلور ملز مالکان نے حکومت سے گندم کا کوٹہ بڑھانے، اور، اوپن مارکیٹ میں قیمت کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا ۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فوری اقدامات نہ اٹھانے پر آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔

Related Articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Stay Connected

0FansLike
3,913FollowersFollow
0SubscribersSubscribe
- Advertisement -spot_img

Latest Articles